Sunday, December 4, 2022

ڈرائیور لیس گاڑیاں متعارف کرا دی گئی ‏

ڈرائیور لیس گاڑیاں متعارف کرا دی گئی ‏
گوانگزو ( 92 نیوز) جدت کے سفر میں چینی شہر گوانگزو نے دنیا کے بڑے بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا جہاں ڈرائیور لیس گاڑی متعارف کر ادی گئی ۔ رہائشی علاقے میں ڈرائیور لیس گاڑیاں لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے لگیں جو نہ صرف جدید ہیں بلکہ ماحول دوست بھی ہیں۔ ہر گاڑی چارجنگ والی بیٹریوں پر چلتی ہے اور اس میں 4 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے ، لوگ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے جدید سروس سے مستفید ہو سکتے ہیں، جبکہ مسافروں کی پہچان چہرے کے خدوخال سے کی جاتی ہے۔