Friday, April 26, 2024

ڈجکوٹ جلسہ میں طلال چودھری اور میاں فاروق کا غیراخلاقی زبان کا استعمال

ڈجکوٹ جلسہ میں طلال چودھری اور میاں فاروق کا غیراخلاقی زبان کا استعمال
December 17, 2021 ویب ڈیسک

ڈجکوٹ (92 نیوز) ڈجکوٹ میں جلسے کے دوران ن لیگی رہنماء طلال چودھری اور میاں فاروق کی جانب سے غیراخلاقی زبان کا استعمال کیا گیا۔

ڈجکوٹ میں ن لیگی رہنماء جلسے کے دوران اخلاقیات بھول گئے، لیگی رہنما طلال چودھری اور میاں فاروق کی جانب سے غیرشائستہ زبان کا استعمال کیا۔

دونوں رہنماء بچوں کی موجودگی میں سیاسی مخالفین کو گالی گلوچ کرتے رہے، طلال چودھری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی غیراخلاقی گفتگو کی۔

ن لیگی رہنماء طلال چودھری نے جلسے میں غیراخلاقی لطیفے بھی سنائے۔