Saturday, July 27, 2024

ڈبوں میں محفوظ کھانے کینسر کا باعث بنتے ہیں : ڈبلیوایچ او  

ڈبوں میں محفوظ کھانے کینسر کا باعث بنتے ہیں : ڈبلیوایچ او  
April 28, 2017
نیویارک (ویب ڈیسک )ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ ڈبوں میں پکے ہوئے بند کھانے بالخصوص گوشت کھانے سے کینسر کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اس لیے اس سے پرہیز کیا جائے،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ڈبوں میں پکا کر بند کیا ہوا 50 گرام گوشت روزانہ کھانے سے "کولوریکٹل" کینسر کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ایک اندازے کے مطابق ہر سال 34 ہزار افراد پروسیسڈ کھانے کے استعمال سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔