Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈبل ٹک کرکے ہمارے ووٹ ضائع کر کے عمران خان کو جتوایا گیا،سعدرفیق

ڈبل ٹک کرکے ہمارے ووٹ ضائع کر کے عمران خان کو جتوایا گیا،سعدرفیق
July 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ڈبل ٹک کر کے ہمارے ووٹ ضائع کئے گئے اور اس طرح عمران خان کو جتوایا گیا ۔ حلقہ این اے 131 میں دوبارہ گنتی کے بعد بھی ہارنے والے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا نوازشریف کے بیانیہ کو شکست ہوئی ہے ، اس قسم کے الیکشن سے سیاسی جماعتوں میں فاصلے بڑھے ہیں ، یہ جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں، سب کو کوشش کرنا چاہئے کہ جتنا نقصان کنٹرول ہو سکتا ہے کریں ۔ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں حکومت بنانے کے ہمارے حق کو مسترد کیا جا رہا ہے ،  ایم پی اے کو جہازوں میں بھر کے لے جانا ٹھیک نہیں ۔ ہمارے ووٹوں کو ڈبل ٹک کر کے  ہمارے ووٹ ضائع کر کے عمران خان کو جتوایا گیا ۔