Monday, December 5, 2022

ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری رہا کرنے کا حکم

 ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری رہا کرنے کا حکم
لاہور(92نیوز)آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیر ا نے یوم عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ آئی جی نے یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر سی سی پی او امین وینس اور پوری پولیس فورس کا شاباش دی ۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنےپر پولیس ایک تمام افسران اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتاہوں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کے بعد گرفتار افراد کی موٹرسائیکلیں بھی واپس کر دی جائیں گی ۔ آئی جی نے چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج اور رینجرز کے تعاون سے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنا یا گیا ۔