Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈبلیو بی سی ورلڈ ٹائٹل: باکسر محمد وسیم پاکستانی سپانسر کا منتظر

ڈبلیو بی سی ورلڈ ٹائٹل: باکسر محمد وسیم پاکستانی سپانسر کا منتظر
December 13, 2016

کوئٹہ (92نیوز) ذرا نم ہو تو مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد وسیم حکومتی رویے سے مایوسی کا شکار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈبلیو بی سی ورلڈ ٹائٹل کے مقابلے میں شرکت کرنا چاہتا ہے جس کے لئے اسپانسر نہیں ملا۔ اگر جلد اسپانسر ز نہ ملا تو وہ اعزاز سے محروم رہ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی شان، بلوچستان کی پہچان کوئٹہ کے رہائشی پروفیشنل باکسر محمد وسیم ان دنوں حکومتی رویے سے مایوسی کا شکار ہے۔ محمد وسیم نے 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا میںہونے والے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے کے بعد اب وہ ورلڈ ڈبلیو بی سی ٹائٹل کے مقابلے میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے وعدے کئے گئے تھے جو وفا نہیں ہو سکے۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ کورین سپانسرز نے بھی اب اسپانسر کرنے سے انکار کر دیا۔ کوریا نے شرط رکھ دی ہے کہ میں پاکستانی شہریت چھوڑ دوں تاہم میں کسی بھی صورت میں پاکستان شہریت چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔

باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ حکومت جلد اپنے وعدے پورے کرے تاکہ میں ورلڈ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو کر پاکستان کا نام روشن کر سکوں۔ انہوں نے پاک فوج اور ایف سی کی حوصلہ افزائی اور تعاﺅن پر شکریہ بھی ادا کیا۔