ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے دھرنا دینے کی دھمکی دے

لاہور (92 نیوز) این اے ایک سو بیس میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے دھرنا دینے کی دھمکی دے دی ہے۔ کہتی ہیں پری پول رگنگ نہ رکوائی گئی تواحتجاج ہماراحق ہے۔
شفیق آباد بند روڈ کے علاقے میں گھر گھر الیکشن مہم سے پہلے میڈیا سے بات چیت میں این اے ایک سو بیس سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا الیکشن کمیشن پری پول رگنگ کا نوٹس لے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ان کے خلاف ریاستی مشینری استعمال ہورہی ہے۔ ان کے فلیکسز اتارے گئے مگرالیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انہیں بھی الیکشن مہم کے لئے مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز کی طرح آزادی ہونی چاہئے۔ انہوں نے حریف کی صحت یابی کے لئےدعا بھی کی۔