ڈاکٹر نوشاد شیخ ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر
کراچی(92نیوز)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ڈاکٹر نوشاد شیخ کو ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا وائس چانسلر مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق گورنر سندھ نے ڈاکٹر نو شاد شیخ کو آئند ہ چار بر س کے لیے یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا ہے ،نوشاد شیخ اس سے قبل اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں وہ سول اسپتال کراچی کی ایم ایس، گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور لیاقت یونیورسٹی اف میڈ یکل سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر بھی رہے ۔
واضح رہے کہ ڈاو یونیورسٹی کی وائس چانسلرشپ کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے مختلف امیدواروں کے درمیان رسہ کشی جاری رہی اور وائس چانسلر کی تقرری کے لیے صوبائی سرچ کمیٹی کے عمل کے بعد تین نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے جس میں ڈاکٹر نوشاد شیخ سول اسپتال کراچی کے ایم ایس سعید قریشی اور ڈاو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عمر فاروق شامل تھے ۔ گورنر سندھ نے وزیر اعلی سندھ کی سفارش پر ڈاکٹرنوشاد شیخ کو آئندہ چار برس کے لیے وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دی اور اس حوالے سے گورنر ہاوس نے باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے ۔