Wednesday, November 30, 2022

ڈاکٹر ملیحہ لودھی اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدر منتخب

ڈاکٹر ملیحہ لودھی اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدر منتخب
اسلام آباد (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدر منتخب ہو گئیں۔ ان کا انتخاب ایشیا پیسیفک سے کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 53 ممالک نے ان کی متفقہ تائید اور حمایت کی۔ اقتصادی اور سماجی کونسل اقوام متحدہ کے اہم ذیلی اداروں میں سے ایک  ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ان کا متفقہ منتخب ہونا پاکستان پرعالمی برادری کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ عالمی برادری نے عالمی اقتصادی اور سماجی پالیسی سازی میں پاکستان کے اہم کردار کی تائید کی ہے۔ ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے فروغ اور اقوام متحدہ کو مزید فعال بنانے کےلیے کام کریں گی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی دو بار امریکہ میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔ ان کی ملک وقوم کے لئے گراں قدر خدمات کے عوض انھیں 2002 میں  ہلال امیتاز سے نوازا گیا تھا۔