Friday, September 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد

ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد
August 9, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ڈاکٹر ماہاکی مبینہ خودکشی کے کیس میں عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ 

ڈاکٹرماہا مبینہ خودکشی کیس اہم مرحلے میں داخل ہوگیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے ملزمان کوعدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ استغاثہ کی درخواست پر شواہد چھپانے کی دفعات بھی فرد جرم میں شامل کی گئیں۔ فرد جرم میں قتل بالسبب اور زیادتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہان اور تفتیشی افسر کو چار ستمبر کو طلب کرلیا۔

ڈاکٹرماہا کی لاش گذشتہ برس انیس اگست کو ان کے گھر کےباتھ روم سے ملی تھی۔ ڈاکٹرماہا کے والد کی مدعیت میں ملزم جنید اور وقاص سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.