Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد سپرد خاک

ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد سپرد خاک
May 4, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کو یاسین آباد کے قبرستا ن سپرد خاک کردیا گیاہے ۔ تفصیلات کےمطابق  ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کو یاسین آباد میں شہدا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ اس سے قبل ان کی نماز جنازہ نمائش چورنگی پر ادا کی گئی ۔ جس میں آفتاب احمد کے اہل خانہ سمیت ڈاکٹر فاروق ستار ، عامر خان ، وسیم اختر اور عوام کی بڑی تعداد شامل تھی ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق آفتاب احمد کو مختلف مقدمات میں ملوث ہونے کی بنا پر یکم مئی کو گرفتار کیا گیا تھا  ۔ جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیا تھا جہاں منگل کی صبح آفتاب احمد نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی فوری طور انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا  نائنٹی ٹو نیوز کو موصول آفتاب احمد کی میڈیکو لیگ رپورٹ کے مطابق انہیں صبح سات بجکر پچپن منٹ پر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے آفتاب احمد کو طبی امداد دینے کی کوشش کی تاہم پچیس منٹ کی طبی امداد کے باوجود دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا ، آفتاب احمد کی میت ایدھی سرد خانے میں غسل کے بعد ایم کیوایم رہنماوں نےوصول کی ۔ میت کو آخری دیدار کے لیے انکی رہائش گاہ لے جایا گیا ۔ ایم کیوایم افتاب احمد کی ہلاکت پر کراچی میں سو سے زائد مقامات پر احتجاج کے ساتھ ملک بھر میں ایک روزہ یوم سوگ منا رہی ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔