ڈاکٹر فاروق ستار این اے 245 سے نااہل قرار ، کاغذات نامزدگی مسترد
کراچی (92 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستارکو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے دوسوپینتالیس سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔
ایس ایس پی نے رپورٹ جمع کروائی کہ فاروق ستار پر سولجربازار تھانہ میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہے۔ نیو ٹاون تھانے میں ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ کا مقدمہ بھی درج ہے۔ فاروق ستار کو عدالت مفرور قرار دے چکی ہے اور ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ہوئے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ فاروق ستار نے مقدمات اور مفروری کے حوالےسے تفصیلات چھپائی جس کی بنا پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔
ادھر این اے دوسو اکیاون سے پیپلزپارٹی کے محمد آصف کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے۔
ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ محمد آصف کو چار کیسز میں سزا ہوئی ہے جس کی بنا پر وہ الیکشن لڑنے کے لئے نااہل ہیں۔