Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت، شمائلہ عمران کا ویسٹ لندن کی عدالت میں بیان ریکارڈ، قتل کے بعد دیئے گئے اپنے بیان کی تصدیق

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت، شمائلہ عمران کا ویسٹ لندن کی عدالت میں بیان ریکارڈ، قتل کے بعد دیئے گئے اپنے بیان کی تصدیق
December 23, 2015
لندن (نائنٹی ٹو نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ شمائلہ عمران نے ویسٹ لندن کی عدالت میں مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ وہ بیان ریکارڈ کرانے کے لئے اپنے دو بچوں کے ساتھ عدالت آئیں۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس انتہائی اہم موڑ پر پہنچ  گیا ہے۔ عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ پانچ برس بعد پہلی مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ شمائلہ عمران نے عدالت میں قتل کے فوراً بعد اپنے دیئے گئے بیان کی تصدیق کی ہے۔ عمران فاروق کی بیوہ اس کیس میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والی فریق ہیں۔ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بعد وہ صرف پانچ منٹ بعد جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں۔ شمائلہ عمران بیان ریکارڈ کرانے کے لئے اپنے دو بچوں کے ہمراہ عدالت پہنچیں۔ اُن کے علاوہ عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بارہ پولیس اہلکاروں کے بیان بھی ریکارڈ کئے۔