Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، ویزے جاری نہ ہونے کے باعث جے آئی ٹی ٹیم کی لندن روانگی مؤخر

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، ویزے جاری نہ ہونے کے باعث جے آئی ٹی ٹیم کی لندن روانگی مؤخر
May 15, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کو ویزے جاری نا ہونے کے باعث ٹیم کی لندن روانگی مؤخر ہو گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر کاکاخیل کی سربراہی میں تین رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آج برطانیہ روانہ ہونا تھا۔ ٹیم میں شامل ڈائریکٹر شاہد حیات خان کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کو برطانوی ہائی کمیشن سے ویزے جاری نہیں ہو سکے جس سے روانگی کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کی برطانیہ روانگی مؤخر ہونے کی ایک بڑی وجہ سکاٹ لینڈ یارڈ کا ڈاکٹر عمران فاروق کیس کی تحقیقات میں ثبوتوں تک رسائی اور گرفتار تینوں ملزموں کی حوالگی سے انکار ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔