Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈاکٹر عمران فاروق قتل ،الطاف حسین سازش کے ماسٹرمائنڈ قرار

ڈاکٹر عمران فاروق قتل ،الطاف حسین سازش کے ماسٹرمائنڈ قرار
December 21, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ڈاکٹر عمران قتل کیس میں اہم پیش رفت واقع ہوگئی ہے ،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو قتل کی سازش کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس اہم موڑ پر آگیا ہے ،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سازش کا ماسٹر مائنڈ قرار دیے دیا گیا ہے ۔ ذرائع کےمطابق مقدمے کی تفتیش میں ایف آئی آر میں نامزد 7ملزمان کوبھی  قصوروار ٹھہرایا گیا ہے  ،مقدمے میں نامزد افراد کے علاوہ کسی اور سے تفتیش نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے  مقدمے میں 2ملزمان کو قتل کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ،محسن علی سید اور کاشف کامران مقدمے کے مرکزی ملزمان میں شامل ہیں جبکہ ملزم معظم علی ،افتخار حسین اور محمد انور کا کردار سہولت کاروں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔