Saturday, October 1, 2022

ڈاکٹر عامر لیاقت کا اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا عندیہ

ڈاکٹر عامر لیاقت کا اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا عندیہ
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت کا اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا عندیہ دیدیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹویٹر پیغام میں کہا اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں۔ اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور مونس علوی کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا۔ وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔