Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  ڈاکٹر عاصم کے ظلم و ستم کا شکار شہری حساس اداروں کو خط لکھنے لگے

   ڈاکٹر عاصم کے ظلم و ستم کا شکار شہری حساس اداروں کو خط لکھنے لگے
September 1, 2015
کراچی(92نیوز)سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کےظلم وستم کا شکارکراچی کےشہریوں نےبھی حساس اداروں کوخطوط لکھ کردردبھری داستان سنادی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کےشہریوں کی جانب سےحساس اداروں کولکھےجانےوالےخطوط میں سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم  کےضیاالدین اسپتال میں مریضوں کےساتھ ہونےوالی زیادتی اورناانصافی کی شکایات کی گئی ہیں ۔ خطوط میں بتایاگیاکہ ڈاکٹرعاصم نےضیاالدین اسپتال کوخیراتی اسپتال کی حیثیت سےرجسٹرڈکرایالیکن یہاں غریب مریضوں کاعلاج نہیں کیاجاتابلکہ دھکےدےکرباہرنکال دیاجاتاہے،خطوط میں بتایاگیاکہ اگرکوئی مریض انتقال کرجائےتوبل کی ادائیگی تک لاش ورثاء کےحوالےنہیں کی جاتی۔ ذرائع کےمطابق شہریوں کی شکایات کےبعدڈاکٹرعاصم کےاسپتالوں کےآڈٹ سےمتعلق بھی تحقیقات شروع کردی گئی۔