Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد آصف زرداری کو پارٹی رہنماﺅں نے پاکستان آنے سے روک دیا

ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد آصف زرداری کو پارٹی رہنماﺅں نے پاکستان آنے سے روک دیا
September 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ڈاکٹر عاصم آصف زرداری کے کہنے پر پاکستان آئے، ان کو پتہ تھا کہ کچھ ہونے والا ہے اسی لئے وہ ملک واپس آنے میں ہچکچا رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پاکستان ابھی نہیں جانا چاہتا مگر آصف زراداری نے کہا آ جاﺅ، فریال تالپور بھی پاکستان میں ہیں، وہ سب سنبھال لیں گی۔ ڈاکٹر عاصم کو اطلاعات تھیں کہ کچھ ادارے ان کے بارے میں معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد آصف علی زرداری کو پارٹی رہنماوں نے پاکستان نہ آنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم کی پاکستان آنے سے پہلے آصف زرداری سے لندن میں فون پر بات ہوئی تھی۔ ڈاکٹر عاصم بدظن تھے، پاکستان نہیں آنا چاہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم زبردستی پاکستان آئے حالانکہ ان کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں تھی۔