Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سندھ پر حملہ ہے: قائم علی شاہ

   ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سندھ پر حملہ ہے: قائم علی شاہ
August 28, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مہران انڈر پاس   کا افتتاح کردیا،  سائیں کہتے ہیں ڈاکٹر عاصم حسین کی  گرفتاری خلاف قانون ہے وزیر اعظم نے تحفظات دورکرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کےمطابق مہران انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ چار ماہ میں مکمل کیا گیا  ہے جس پر اٹھاون کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرزسے بات کی ہے۔ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے پہلے مجھے اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا رد عمل مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی معاملات میں مداخلت ایف آئی اے کا کام نہیں ،انہوں نے کرپشن کے خلاف اداروں کی کارروائیوں کو سندھ پر حملہ قرار دیا۔