Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں پیش

ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں پیش
December 24, 2016

کراچی (92نیوز) ڈاکٹرز نے دل کا عارضہ بڑھنے پر ڈاکٹر عاصم حسین کو آرام کا مشورہ دیدیا۔ ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیل حکام نے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کا تین رکنی میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو انیس دسمبر کو کارڈیو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی ای سی جی و دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔

ابتدائی طبی رپورٹ میں دل کے عارضے کی تشخیص کی گئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم چوبیس گھنٹے تک ڈاکٹرز کی نگہداشت میں رہے۔ ان کی ریڈیو فریکونسی ماہر اسٹاف کے زریعے ہی ممکن ہے، انہیں مستقل طور پر پیس میکر لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم شدید علیل ہیں، اس لئے پیش نہیں ہو سکتے۔ ادھر ڈاکٹر عاصم کے خلاف چار سو باسٹھ ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں منی لانڈرنگ کے معاملے پر نجی منی چینجر کے مینجر نوید نے بیان قلمبند کرادیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم نے انیس بار ڈالرز میں بیرون ملک رقم منتقل کی۔

وکلاء کے اعتراض پر عدالت نے چھ جنوری تک منی چینجر سے منی لانڈرنگ سے متعلق دستاویزات طلب کرلی۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف جے جے ویل ایل ریفرنس میں ملزم بشارت مرزا اور زاہد بختیار نے بریت کی درخواست دائر کردی جس پر سات جنوری کو دلائل دیے جائیں گے۔