Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ نے اپنے خاوند کی حراست پر  ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا

ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ نے اپنے خاوند کی حراست پر  ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا
August 27, 2015
کراچی(92نیوز)سابق وفاقی وزیر اور سندھ ہائیر ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم  حسین کو حراست میں لیے جانے سے متعلق ان  کی اہلیہ نے ڈی جی رینجرز اور  آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا ۔ تفصیلات کےمطابق ڈی جی رینجر میجر جنرل بلال اکبر کو  26 اگست کو لکھے گئے  ایک خط میں سابق وفاقی وزیر اور سندھ ہائیر ایجوکیشن کے چیرمین ڈاکٹر عاصم  حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین عاصم کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر ڈاکٹر عاصم کو غیر قانونی طو ر پر گرفتار کیا گیا۔مجھے اپنے شوہرکی گرفتاری کا میڈیا رپورٹ کے ذریعے پتہ چلا۔ ڈاکٹر زرین نے خط میں لکھا ہے کہ  ڈاکٹر عاصم کو ہائر ایجوکیشن کی میٹنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہم ایک تعلیم یافتہ اور قانون پسند خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے خاندان کی حیثیت سے ہمیں حق ہے کہ ہمیں معلوم ہو کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم شوگر، ہائپر ٹینشن کے مریض ہیں ،اس سے قبل ان کی اہلیہ نے آئی جی سندھ کو بھی خط  لکھا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کو  قانون نافذ کرنےوالےاداروں نے دفتر سے حراست میں لیا۔ ڈاکٹر عاصم شوگر ،بلڈپریشر کے مریض ہیں ۔ان کا  طبی معائنہ کرایا جائے اور  اہل خانہ سے ملاقات کرائی جائے۔