Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈاکٹر عاصم کیخلاف پانچ الزامات پر مشتمل نیا ریفرنس تیار

ڈاکٹر عاصم کیخلاف پانچ الزامات پر مشتمل نیا ریفرنس تیار
February 8, 2016
کراچی (92نیوز) نیب نے اربوں روپے کی کرپشن میں گرفتار سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے خلاف پانچ الزامات میں ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق نیب نے تحقیقات مکمل کر لیں۔ نیب نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف پانچ الزامات میں ریفرنس تیار کرکے منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھیج دیا۔ چیئرمین نیب کو بھیجے گئے ریفرنس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے گیس لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی کی۔ ملزم کی جانب سے کھاد کی فیکٹریوں کو گیس کی کم فراہمی کے باعث انکی پیداوار میں کمی واقع ہوئی جس کی بنا پر کھاد کی قیمت 850 سے بڑھا کر 1530 روپے ہوگئی اور سبسڈی کی مد میں قومی خزانے کو 450 ارب روپوں کا نقصان پہنچا۔ نیب ریفرنس میں مزید بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت بھی اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ ملزم نے ضیا الدین ٹرسٹ کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا اور سرکاری زمین پر قبضہ کرکے غیرقانونی اثاثہ جات بنائے۔