Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکٹر عاصم کیخلاف دہشتگردی معاونت کے الزامات ثابت ہونے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے: خورشید شاہ

ڈاکٹر عاصم کیخلاف دہشتگردی معاونت کے الزامات ثابت ہونے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے: خورشید شاہ
September 3, 2015
اٹک (نائنٹی ٹو نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ڈاکٹر عاصم کو بچانے کے لئے ایم کیو ایم کی حمایت میں بول پڑے۔ کہتے ہیں دہشت گردی میں معاونت کے الزامات ثابت ہونے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ شادی خان اٹک میں کرنل شجاع خانزادہ شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے دہشت گردی کے معاملے پر ایم کیو ایم کی مدد کی تو دونوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔ اپوزیشن لیڈر کا تحریک انصاف کے سربراہ سے متعلق کہنا تھا کہ عمران خان بہت کچھ توڑنا چاہتے ہیں لیکن ہم جمہوریت اور پارلیمان کا نقصان نہیں چاہتے۔ قائد حزب اختلا ف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف قوم متحد ہے اور آخری د ہشت گرد کے خاتمے تک عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔