Thursday, September 29, 2022

ڈاکٹر عاصم کا 7روزہ ریمانڈ ،نیب کو بھی تفتیش کرنے کی اجازت

ڈاکٹر عاصم کا 7روزہ ریمانڈ ،نیب کو بھی تفتیش کرنے کی اجازت
کراچی(92نیوز)ڈاکٹر عاصم کا 7روزہ ریمانڈ دے دیا گیا جبکہ نیب کو بھی تفتیش کرنے کی اجازت ہوگی تفتیشی افسرنے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیر نے اقبال جرم کر لیا ہے ۔ مقدمے میں نامزد وسیم اختر، رؤف صدیقی،قائم خانی،سلیم شہزاد کی گرفتاری کا امکان ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کا سات روزہ ریمانڈ دے دیا ہے  جبکہ ڈاکٹر عاصم سے نیب کو بھی تفتیش کرنے کی اجازت ہوگی ۔ تفتیشی افسروں نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر نے اقبال جرم کر لیا ہے ۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ  مقدمے میں نامزد متحدہ کے رہنما وسیم اختر، رؤف صدیقی، انیس قائم خانی اور سلیم شہزاد کی گرفتاری کا بھی امکان ہے ۔