Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکٹر عاصم نے نفسیاتی علاج کیلئے ڈاکٹررخسانہ کی خدمات حاصل کرلیں

ڈاکٹر عاصم نے نفسیاتی علاج کیلئے ڈاکٹررخسانہ کی خدمات حاصل کرلیں
April 3, 2016
کراچی(92نیوز)مشکلوں میں گھرے ڈاکٹر عاصم حسین کو آخر خدا کی یاد آہی گئی  انہوں نے دینی و قرآنی تعلیم کے لیے اپنی نفسیاتی معالج ڈاکٹر رخسانہ کی خدمات حاصل کرلیں ۔ تفصیلات کےمطابق کوئی پوچھے بھلا  " کیا بات ہو گئی جو خدا یاد آ گیا"  تو شاید ڈاکٹر عاصم یہی جواب دیں کہ  مشکلیں ہی اتنی پڑیں  کہ خدا یاد آگیا ۔ جی ہاں ڈاکٹر عاصم حسین نے دینی اور قرآن ناظرہ کی تعلیم کیلئے نفسیاتی ڈاکٹر رخسانہ کی خدمات حاصل کرلی ہیں ذرائع کے مطابق وہ ان کو روزہ ، نماز کی اہمیت کے ساتھ آخرت اور عذاب قبر کے بارے میں درس بھی دے رہی ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ اربوں روپے کی کرپشن اور دہشتگردوں کی سہولت کاری کے ملزم ڈاکٹر عاصم حسین کو جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں گھر جیسا ماحول میسر ہے  ناشتہ ، دوپہر اور رات کا کھانا اہل خانہ کے ساتھ کھاتے ہیں  انہیں پرہیزی اور مرضی کا کھانا ہروقت دستیاب ہے اور وہ کاروباری معاملات بھی نمٹا رہے ہیں  دوسری جانب جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈایریکٹر انیس بھٹی بھی دن رات ڈاکٹر عاصم کی خدمت میں لگے ہیں ،اور ان کے چھوٹے موٹے کام بھی دوڑ دوڑ کر کرتے ہیں  ماہر نفسیات ڈاکٹر ہارون بھی خدمت گزاری میں پیچھے نہیں  ان کی سرتوڑ کوشش ہے کہ کسی طرح ڈاکٹر عاصم حسین کو نفسیاتی مریض قرار دلوادیں ۔