Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈاکٹر عاصم نے بالآخر رینجرز سے ہاتھ ملا لیا

ڈاکٹر عاصم نے بالآخر رینجرز سے ہاتھ ملا لیا
December 19, 2016

کراچی (92نیوز) ڈاکٹر عاصم احتساب عدالت میں پیشی پر آئے تو رینجرز کے افسر سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔ رینجرز کی وردی سے خوف کے سوال پر ڈاکٹر عاصم نے کوئی جواب نہ دیا۔ ادھر وزیراعلی سندھ سے ڈی جی رینجرز نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرانے ڈی جی رینجرز گئے اور نئےآئے تو ڈاکٹر عاصم نے بھی رینجرز سے ہاتھ ملا لیا۔ ڈاکٹر عاصم اپنےخلاف کرپشن کیس کی سماعت کے لئے احتساب عدالت پہنچے تو انہوں نے رینجرز افسر سے ہاتھ ملایا۔ یہی نہیں انہوں نے رینجرز کے ڈی ایس آر سے خیریت بھی دریافت کی جس پر وہاں موجود میڈیا والے بھی حیران رہ گئے۔

ایک صحافی سے رہا نہ گیا اور اس نے پوچھ لیا کہ ڈاکٹر صاحب آپ کو رینجرز کی وردی سے خوف آتا تھا لیکن ڈاکٹرعاصم کو یہ سوال پسند نہ آیا اور خاموشی سے وہاں سے چلے گئے۔ ادھر وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرزنےملاقات کی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے قیام امن کے لئے رینجرز کے کردار کی تعریف بھی کی۔