ڈاکٹر عاصم نے اہلیہ کو سرکاری عہدے سے نوازنے کے لیے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں
کراچی (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم نے بطور چیئرمین صوبائی ایچ ای سی اہلیہ کو سرکاری عہدے سے نوازنے کے لیے تمام قوانین بلڈوز کر دئیے۔
سندھ میں میرٹ کی دھجیاں اُڑا دی گئیں، سابق صدر زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم نے بطور چیئرمین صوبائی ایچ ای سی تمام قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے اہلیہ ڈاکٹر ثمرین کو سرکاری عہدے سے نوازنے کے لیے بغیر کسی اشتہار سرکاری یونیورسٹی کی وائس چانسلر تقرر کی سمری ارسال کر دی۔
ڈاکٹر ثمرین کو 4 سال کیلئے وائس چانسلر نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی لگایا جائے گا۔ ڈاکٹر ثمرین حسین وائس چانسلر بننے کی اہلیت پر پورا نہیں اترتیں، مطلوبہ ریسرچ پیپرز اور تجربہ نہیں رکھتیں۔