Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکٹر عاصم طبی معائنے میں تندرست نکلے !!! رینجرز نے میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دی

ڈاکٹر عاصم طبی معائنے میں تندرست نکلے !!! رینجرز نے میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دی
August 29, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ رینجرز نے آصف علی زرداری کے دست راست ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق آج سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کی میڈیکل رپورٹ رینجرزکی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے، وہ مکمل فٹ ہیں، کوئی ایسی بیماری نہیں کہ اسپتال میں داخل کرایاجائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کا بلڈپریشر اور شوگر بھی نارمل ہے جبکہ ادویات کےساتھ ذاتی معالج کی خدمات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ عدالت نے میڈیکل رپورٹ منظور کر لی۔