Saturday, July 27, 2024

ڈاکٹر عاصم ضمانت پر رہائی کے بعد خاصےمتحرک ہوگئے،  احاطہ عدالت کو ہی سیاسی اکھاڑا بنالیا

ڈاکٹر عاصم ضمانت پر رہائی کے بعد خاصےمتحرک ہوگئے،  احاطہ عدالت کو ہی سیاسی اکھاڑا بنالیا
April 15, 2017
لاہور(92نیوز) ڈاکٹر عاصم ضمانت پر رہائی کے بعد متحرک ہوگئے، احاطہ عدالت کو سیاسی اکھاڑا بنالیا، روف صدیقی، سلیم شہزاد، انیس قائم خانی، عثمان معظم اور قادر پٹیل سے ملاقات میں خوب گپ شپ لگائی تفصیلات کےمطابق آڑھی ٹیڑھی چال رعب دار انداز، نکھرا چہرہ، ستھرے کپڑے، ڈاکٹر عاصم کے بھرم ہی دیکھنے والے تھے کیونکہ آج ہی انہیں باہر جانے کی اجازت ملی تھی ۔ عاصم خوشی سے اس قدر نہال ہوئے کہ احاطہ عدالت کو سیاسی اکھاڑا بنالیا، پہلے انیس قائم خانی، قادر پٹیل اور پھر سلیم شہزاد ایک ایک کرکے سب کو گلے لگالیا۔ انیس قائم خانی سے دھرنے کا احوال پوچھا، اور سلیم شہزاد سے طبیعت کا۔ سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ طبیعت بہت خراب ہے،اب تو کوئی حال بھی نہیں پوچھتا، انیس قائم خانی نے دھرنے کے سوال پر جواب دیا کہ ہم تو عوام کے حقوق کیلئے نکلے ہیں،جب تک آپ کی حکومت چاہے گی، بیٹھے رہیں گے، ڈاکٹر عاصم نے پرانے جیالے قادر پٹیل کو ایک بار پھر پیپلز پارٹی کی وفاداری کا سرٹیفکیٹ دیدیا۔