Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈاکٹر عاصم سے حراستی مرکز میں نیب حکام اور حساس اداروں کی تفتیش

ڈاکٹر عاصم سے حراستی مرکز میں نیب حکام اور حساس اداروں کی تفتیش
December 21, 2015
کراچی(92نیوز)ڈاکٹر عاصم سے نیب کے حراستی مرکز میں نیب حکام اور حساس اداروں نے ایک بارپھر تفتیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مثل صادق آئی کرپشن کے الزامات میں گرفتار ڈاکٹر عاصم کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی پر۔ پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالتی کارروائی کے بعد ڈاکٹر عاصم پہنچے ایک بار پھر نیب کے حراستی مرکز میں جہاں نیب اور حسا س اداروں کے افسران کے سامنے پیش ہوئے نیب کے ڈائریکٹر اور دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرنے پہلے تو کئے کرپشن کے حوالے سے سوالات جس کے بعد حسا س اداروں کے افسران نے کی دہشت گردوں کی معاونت کے حوالے  پوچھ گچھ۔ ۔ ڈاکٹر عاصم نے کچھ سوالوں کے جوابات کے بعد فرمائش کر ڈالی کے پہلے اہلیہ اور صاحبزادی سے کرائی جائے ملاقات۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم سے نیب اور حساس اداروں کے افسران نے  پہلے سے تحریر شدہ سوالات کے جوابات حاصل کئے اور ڈاکٹر عاصم کے جوابات کو بھی تحریر کیا۔