Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکٹر عاصم رینجرز حراست میں بھی شاہی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں

ڈاکٹر عاصم رینجرز حراست میں بھی شاہی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں
September 3, 2015
کراچی(92نیوز)کرپشن کیس اور دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ڈاکٹر عاصم کی شاہانہ انداز میں تواضع  جاری ہے ڈاکٹر عاصم کو گرفتاری کے پہلے روز لسی ، فروٹ چاٹ ،مچھلی اور سینڈوچ پیش کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق کرپشن الزامات کے پہاڑ تلے دبے ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے بعد بھی شاہانہ ٹھاٹ باٹھ برقرار ہیں رینجرز کی جانب سے  سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کو پیش کئے جانے والا مینیو ریکارڈ نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلیا ۔ رینجرز کی رپورٹ کے مطابق گرفتاری کے پہلے روز ڈاکٹر عاصم کی تواضع لسی ، فروٹ چاٹ، مچھلی اور سینڈوچ پیش کیا گیا۔ دوسرے روز جوس ، انناس ،فرائی انڈہ ،جام ڈبل روٹی اور چاے پیش کی گئی ڈاکٹر عاصم کو ملنے والا ناشتہ اس قدر بھرپور تھا کہ انہوں نے دوسرے روز دوپہر کا کھانا ہی نہیں کھایا ملزم کو 29اگست کو مٹر پلاو،چکن کڑھائی ، رائتہ اور سلاد پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم کو 30 اگست کو سیب کا تازہ جوس ،انڈہ فرائی ،جام ڈبل روٹی اور چائے نوش کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم پوری طرح صحت مند ہیں اور بھرپورغذا کھا رہے ہیں۔ ان کی تندرستی کی  تصدیق آغا خان اسپتال سے کرائے گئے ای سی جی ایم آر آئی  خون کے ٹیسٹ کی رپورٹوں سے بھی ہوئی ہے ۔