Friday, December 2, 2022

ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
کراچی (92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹر عاصم آج بھی لاٹھی کے سہارے چلتے ہوئے عدالت پہنچے۔ 2 دن پہلے ڈاکٹرعاصم کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی تھی جس میں وہ جیم خانہ میں بغیر لاٹھی تیز تیز چل رہے تھے۔ ویڈیو سے صاف ظاہر ہورہا تھا کہ ڈاکٹرعاصم کو لاٹھی کی ضرورت نہیں ہے۔  ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد بھی ڈاکٹرعاصم جمعرات کو احتساب عدالت پہنچے تو لاٹھی کے سہارے ہی چل رہے تھے۔ احستاب عدالت نے کرپشن کیس میں ڈاکٹرعاصم حسین کو 27 نومبر سے 20 دسمبر تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔