Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈاکٹر عاصم حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

ڈاکٹر عاصم حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
February 9, 2016
کراچی (92نیوز) نیب حکام نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ عدالت نے ملزم کو جیل بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے 22 فروری تک چالان طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے جسمانی ریمانڈ کی مدت پوری ہونے پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب کے تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ بھی جمع کرا دی جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف چارسوباسٹھ ارب کی کرپشن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری ساجد بشیر کے ساتھ برطانیہ میں سرمایہ لگایا۔ برطانیہ میں سرمایہ کاری اور نیشنل لوڈ مینجمنٹ میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کے ساتھ کرپشن اور بدعنوانی میں دو وفاقی سیکرٹریز وقار مقصود اور اعجاز چوہدری کو بھی تفتیش کیلئے طلب کیا ہے۔ سابق سی ای او کے ڈی ایل بی صفدر حسین کو بھی شامل تفتیش کر چکے ہیں۔ ملزم غیرقانونی اکاونٹس کا جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ نیب کی جانب سے ملزم کے مزید دس روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعاکی گئی لیکن عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔