ڈاکٹر عاصم حسین نے 462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے 462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے نیب سے پانچ اپریل کو جواب طلب کر لیا۔
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے 462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے انور منصور نے ضمانت دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ڈاکٹر عاصم کو پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے۔
عدالت نے نیب سے پانچ اپریل کو جواب طلب کر لیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب حکام سے 5 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔