Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈاکٹر عاصم حسین نے وزیراعظم کےخاندان پر الزامات کی بارش

ڈاکٹر عاصم حسین نے وزیراعظم کےخاندان پر الزامات کی بارش
July 15, 2017

کراچی (92نیوز)پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر عاصم حسین نے وزیراعظم اور ان کے خاندان پر الزامات کی بارش کردی جبکہ ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کہتے ہیں میاں صاحب کی حکومت سپریم کورٹ کی تذلیل بند کرے ۔

تفصیلات کےمطابق دہشت گردوں کا علاج معالجہ کیس اے ٹی سی میں پیشی کے بعد پیپلز پارٹٰی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین وزیراعظم،ان کے خاندان اور درباری ٹولے پر برس پڑے۔ ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی نے بھی وزیراعظم اور وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایم کیو ایم لندن کے رہنما سلیم شہزاد نے بھی وزیراعظم کو عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ دیدیا۔

سلیم شہزاد نے مئیر کراچی کی طبیعت صاف کردی۔۔کہتے ہیں اختیارات کا رونا رونے کے بجائے کام کرکےدکھائیں ۔