Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈاکٹر عاصم حسین دہری شہریت کے حامل نکلے

ڈاکٹر عاصم حسین دہری شہریت کے حامل نکلے
January 30, 2016
کراچی (92نیوز) 92 نیوز ایک بار پھر بازی لے گیا۔ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے کینیڈین شہریت کے پاسپورٹ کی کاپی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق 92 نیوز نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کا کینیڈین پاسپورٹ حاصل کر لیا۔ ڈاکٹر عاصم دہری شہریت کے باوجود اہم ترین عہدوں پر فائض رہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم، سینیٹر اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیے۔ کینیڈین پاسپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کا پاسپورٹ آٹھ جولائی 2013ءمیں بنایا گیا اور اس کی میعاد 8 جولائی 2023ءتک ہے۔ پاسپورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی تاریخ پیدائش 28 نومبر 1953ءہے۔ آئین پاکستان کے مطابق دہری شہریت کا حامل شخص اہم ترین عہدے پر فائز نہیں ہو سکتا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان بھی حکم نامہ جاری کر چکی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری ہو‘ ضیا الدین اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج ہو‘ سوئی گیس میں اربوں کی کرپشن ہو یا دہری شہریت کا معاملہ 92 نیوز ہر بار ہر خبر میں سب پر بازی لے جاتا رہا ہے۔