Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈاکٹر شازیہ سے زیادتی اکبر بگٹی نے کرائی: وزیرداخلہ بلوچستان

ڈاکٹر شازیہ سے زیادتی اکبر بگٹی نے کرائی: وزیرداخلہ بلوچستان
April 19, 2016
کراچی (92نیوز) بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بڑا انکشاف کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے ڈاکٹر شازیہ سے زیادتی اکبر بگٹی نے کرائی جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان آدھا پاکستان ہیں لیکن میڈیا پندرہ منٹ بھی نہیں دیتا۔ کراچی میں اگر گدھا گٹر میں گر جائے تو گھنٹوں لائیو کوریج ہوتی ہے جبکہ بلوچستان کی خبر محض ٹکرز تک ہی محدود ہے۔ بلوچستان کیلئے کم از کم پانچ منٹ ہی مختص کرلیں۔ میڈیا آئے جہاں کوریج کرنا چاہے کرے کوئی روکے تو ہمیں بتائے۔ میں بلوچ ہوں لیکن پاکستان زندہ باد کہنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ پاکستان واحد ملک ہے جہاں میڈیا میں ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو پرائم ٹائم دیا جاتا ہے۔ ملالہ کو تو بریکنگ نیوز میں چلایا جاتا ہے لیکن نائمہ بلوچ 30 سال سے پڑھا رہی تھی ان کے قتل کی خبر تک نہ چلی۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا بلوچستان میں گمشدہ افراد کا معاملہ پیچیدہ اور بحث طلب ہے۔ بلوچستان میں حقوق نہیں مفادات کی جنگ ہے۔ ”را“ کی فنڈنگ سے دہشت گردی کی جا رہی ہے۔