ڈاکٹر سلمان حسیب اور ڈاکٹر عاطف مجید کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا
لاہور (92 نیوز) صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر سلمان حسیب اور سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر عاطف مجید کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی اسیشن پنجاب کے مطابق ڈاکٹر سلمان اور ڈاکٹر عاطف کورونا کے وارڈ میں فرائض سرانجام دے رہے تھے اور عید کے روز بھی ڈیوٹی پر موجود تھے۔