Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکٹر زیوس کی نئی کتاب ان کی موت کے چوبیس سال بعد شائع، ان کی کتابوں کی پینسٹھ کروڑ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں

ڈاکٹر زیوس کی نئی کتاب ان کی موت کے چوبیس سال بعد شائع، ان کی کتابوں کی پینسٹھ کروڑ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں
July 29, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) بچوں کے پسندیدہ مصنف ڈاکٹر زیوس کی نئی کتاب سٹوروں میں پہنچ گئی ہے اور ہاتھوں ہاتھ بک رہی ہے۔ ڈاکٹر زیوس کی نئی کتاب ان کی وفات کے چوبیس سال بعد شائع ہوئی ہے۔ تھیوڈر گیزل جن کا قلمی نام ڈاکٹر زیوس تھا بچوں کے محبوب مصنف تھے اور ان کی کتاب واٹ پیٹ شڈ آئی گیٹ "What Pet Should I Get کا مسودہ دو سال پہلے ان کی بیوہ آڈری گیزل کو آنجہانی شوہر کے دفتر کی صفائی کرتے ملا۔ آڈری اپنے شوہر کی سیکرٹری بھی تھیں۔ کتاب رینڈم ہاؤس چلڈرنز بکس نے چھاپی ہے۔ پبلشر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر زیوس کی مزید دو کتابیں شائع کی جائیں گی۔ ڈاکٹر زیوس کی سابق آرٹ ڈائریکٹر کیتھی گولڈ سمتھ کا کہنا ہے کہ کتاب انیس سو اٹھاون اور انیس سو باسٹھ کے درمیان لکھی گئی اور ان بہن بھائی کے بارے میں ہے جن کا تعارف ان کی کتاب ون فش ٹو فش ریڈ فش بلیو فش میں موجود تھا۔ ڈاکٹر زیوس نے دی کیٹ ان ہیٹ، گرین ایگز اینڈ ہیم، ہاؤ دی گرینچ سٹول کرسمس سمیت پینتالیس کتابیں لکھیں جن کی پینسٹھ کروڑ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔