کراچی(92نیوز)کراچی میں انسداددہشت گردی عدالت نےسابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقارمرزا کےایک سوتین ساتھیوں کی ضمانتیں منظورکرلیں۔
ذوالفقارمرزاکا کہنا ہے کہ فریال تالپورسندھ کے بعد پورے پاکستان کی رانی بننا چاہتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقارمرزاساتھیوں کےہمراہ انسداددہشت گردی عدالت میں پیش ہوئےاورساتھیوں کی ضمانت کی درخواست دائرکردی،جس پرعدالت نےان کےایک سوتین ساتھیوں کی ایک سوپانچ مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کےعوض ضمانتیں منظور کرلیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نےتمام ملزموں کوانیس مئی کو پیش ہونےکا حکم دے دیا۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ کہا کہ وہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزاتمام مقدمات میں ضمانت پرہیں، ان کے خلاف بدین تھانےمیں اقدام قتل، ڈکیتی، کار سرکارمیں مداخلت اوردہشت گردی کےمقدمات درج ہیں۔