ویب ڈیسک:معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک دس روزہ دورے پر کل 2 اکتوبر کو کراچی پہنچیں گے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں، ان کی سیکیورٹی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کو سونپی گئی ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر کامران خان ٹیسوری، میئر کراچی اور دیگر افراد ان کا استقبال کریں گے۔
اس کے عللاوہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستانی علماء مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔4 اکتوبر کو وہ ایک اہم سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے اور 5 اکتوبر کو مزار قائد پر اجتماع سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ ان کی نجی ملاقاتیں 7 سے 10 اکتوبر تک شیڈول ہیں اور وہ 11 اکتوبر کی صبح کراچی سے لاہور روانہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل ڈاکٹرذاکرنائیک پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔