اسلام آباد: (92 نیوز) معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے منگل کو عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے فضل رحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی خواہش تھی جو آج پوری ہوگئی۔
اس کے علاوہ، چند روز قبل معروف یوٹیوبر نادر علی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا انٹرویو کیا تھا اور وہ ڈاکٹر ذاکر کا انٹرویو کرنے والے پہلے پاکستانی میزبان بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک 2 اکتوبر کو کراچی پہنچیں گے
تفصیلات کے مطابق، نادر جو کہ اپنے پوڈ کاسٹ کے لیے مشہور ہیں، نے حال ہی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا انٹرویو کرکے سرخیاں بنائیں ہیں۔ انٹرویو کے دوران، نادر نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ان کے بچپن، ہندوستان واپسی اور دیگر معاملات کے بارے میں پوچھا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی تلقین کی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہندوستان چھوڑنا تکلیف دہ تھا۔ ڈاکٹر ذاکر نائک نے کہا، ’’میں نے سب سے زیادہ جو یاد کیا وہ ہندوستان میں مذہبی اجتماعات ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا تھا کہ مجھے کل 5000 دعوتوں میں سے ہندوستان چھوڑنے کے بعد پاکستان کے دورے کے 500 سے زیادہ دعوت نامے ملے تھے۔