Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہیں کرینگے ،مہاتیر محمد

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہیں کرینگے ،مہاتیر محمد
June 12, 2019
کوالالمپور (ویب ڈیسک ) ملائیشیا کے صدر مہاتر محمد نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہیں کریں گے ،ملائیشیا گزشتہ برس بھی بھارت کی درخواست رد کرچکا ہے ۔ ایک تقریب میں ڈاکٹر ذاکر کی بھارت بے دخلی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر ذاکر  کو بھارت کے حوالے نہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر کو بھارت میں اپنے خلاف مقدمہ کی کارروائی شفاف انداز میں چلنے کی امید نہیں ، بھارت میں اسلامی سکالر  ذاکر نائیک اور ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فائونڈیشن پر دہشتگرد سرگرمیوں کے لیے فنڈنگ اور مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزامات ہیں۔ بھارتی الزامات کے بعد ملائیشیا منتقل ہونے والے ڈاکٹر  نائیک کو وہاں مستقل رہائش کا اجازت نامہ حاصل ہے ۔