Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر جے یو آئی کا دھرنا

ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر جے یو آئی کا دھرنا
December 26, 2015
سکھر (92نیوز) سکھر کے قریب جے یو آئی کے سیکڑوں کا رکنان ڈاکٹر خالدمحمود سو مرو کا قتل کیس فوجی عدالت نہ بھیجنے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ببر لو بائی پاس پر دھرنا دیا۔ دھرنے کے باعث سندھ‘ پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہو گئی اور گا ڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام سندھ کی جانب سے ڈاکٹر خالدمحمود سومروکا قتل کیس ایک سال گزر جا نے کے با وجود فوجی عدالت بھیجنے کے وعدے پر عمل نہ کرنے کے خلاف جے یو آئی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔ جے یو آئی کے کا رکنان نے صو بائی رہنما مو لانا سعود افضل ہالیجوی ، مولانا عبد الحق مہر ودیگر رہنما وں کی قیادت میں سکھر کے قریب سندھ‘ پنجاب اور بلوچستان کے سنگم ببر لو بائی پاس پر دھرنا دے کر اپنا احتجاج کیا جس کی وجہ سے تینوں صوبوں کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ کارکنان حکو مت سندھ کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ سندھ حکو مت کے وعدوں اور یقین دہا نیوں پر بہت اعتبار کر لیا اب ہم اس وقت تک دھرنا ختم نہیں کریں گے جب تک ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا قتل کیس فوجی عدالت کو نہیں بھیجا جا تا۔ خیال رہے کہ کل گڑھی خدابخش میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا ئی جا ئے گی جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلوں کا سلسلہ بھی شروع ہو نے کے قریب ہے۔