Sunday, September 25, 2022

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کل پہیہ جام ، شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کل پہیہ جام ، شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی

لاہور(92 نیوز ) چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہؐ اشرف آصف جلالی نے کل پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ۔ انہوں نے کہا وزیرقانون زاہد حامد سے آج ہی استعفیٰ لیا جائے۔
مال روڈلاہور پر احتجاجی دھرنے کے دوران تحریک صراط مستقیم اور تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین کی مشترکہ نیوزکانفرنس کی ۔ چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ اشرف آصف جلالی نے کہا کل 12 بجے اے پی سی بلائی ہے جس میں آئندہ کالائحہ عمل دیں گے۔
اشرف آصف جلالی نے کہا حکومت فی الفور وزیرقانون زاہدحامدسے استعفیٰ لے ۔ حکومت یادرکھے پانچ منٹ میں ٹرینیں اورایئرپورٹ بند کراسکتے ہیں ۔
چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہؐ اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا راستے کھولنے کا حکم دینے والے ججوں سے مظلوموں کےخون کا حساب مانگتے ہیں ۔ کل صبح 9 بجے فیصل چوک میں شہدا کے لئے قرآن خوانی ہوگی۔