Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈاکٹرآصف کرمانی بلامقابلہ سینیٹر منتخب

ڈاکٹرآصف کرمانی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
July 27, 2017

لاہور(92نیوز)بابر اعوان کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر آصف کرمانی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئےجبکہ آزاد امیدوارنےکاغذات مسترد ہونے پرصوبائی اسمبلی کے ارکان پر رشوت مانگنے کا الزام بھی لگا دیا۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹ میں بابر اعوان کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ نواز کے ڈاکٹر آصف کرمانی بلامقابلہ منتخب ہو گئے،پی پی اور تحریک انصاف نے امیدوار بھی میدان میں نہیں اتارا۔ نومنتخب سینیٹر آصف کرمانی نے کامیاب ہوتے ہی مخالفین پرچڑھائی کردی ۔ آزاد امیدوار  سرفراز قریشی نے کاغذات مسترد ہونے پرایم پی ایزپرپچاس لاکھ روپے رشوت مانگنے کا الزام لگا دیا۔ڈاکٹر آصف کرمانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن اسلام آباد سے چند روزمیں جاری ہو گا۔