Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکوﺅں سے بچنے کا جدید طریقہ‘ امریکہ میں موبائل فون کی شکل والا پستول تیار

ڈاکوﺅں سے بچنے کا جدید طریقہ‘ امریکہ میں موبائل فون کی شکل والا پستول تیار
March 29, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک اسلحہ ساز کمپنی موبائل فون کی شکل والا پستول تیار کر لیا۔ اس پستول کی تیاری کا مقصد ڈاکوﺅں کی کارروائیوں سے محفوظ رہنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایک اسلحہ ساز کمپنی نے سمارٹ موبائل فون کی شکل والا پستول بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پستول کو دیکھ کر کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس سے تصویر کھینچنے کا کام نہیں لیا جاتا بلکہ گولی ماری جاتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس پستول کو بنانے کا مقصد بدمعاشوں سے نمٹنا ہے جو آئے دن شریف شہریوں کو اکیلا دیکھ کر آ دھمکتے ہیں اور بعض اوقات لوٹ مار کے بعد جسمانی نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ مگر اب ایسا نہیں ہو گا کیونکہ موبائل چھیننے والے جب اپنے مقابل سے موبائل مانگیں گے تو ان کا شکار بڑی محبت سے فون جیب سے نکالے گا اور اس کے بعد نہایت پھرتی سے ڈاکو پر گولیاں برسا دے گا۔ new pistol new pistol-1 new pistol-3 new pistol-4