Tuesday, October 4, 2022

ڈاکوؤں کو حوالات پہنچانے والی مریم کو ڈی جی رینجرز کا خراج تحسین

ڈاکوؤں کو حوالات پہنچانے والی مریم کو ڈی جی رینجرز کا خراج تحسین

کراچی ( 92 نیوز ) ڈی جی رینجرز سندھ نے مسلح ڈاکوؤں کو زخمی کر کے ھر حوالات پہنچانے والی مریم نادر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعزازی شلیڈ سے نواز دیا ۔

گلشن حدید میں چوروں کو مور پڑگئے  ۔ کراچی کی بہادر بیٹی کو دو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔

بہادر مریم نے بھی موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کا تعاقب اپنی کار میں کیا اور پوری قوت سے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس سے ڈاکو سڑک پر گر گئے اور بری طرح زخمی ہو گئے ۔

ڈی جی رینجرز کو بہادر لڑکی کا جرات کا مظاہرہ پسند آیا انہوں نے مریم نادر کو اہلخانہ کے ساتھ ہیڈ کوارٹر بلایا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شلیڈ سے بھی نوازا۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کہتے ہیں خاتون کا جرات مندانہ قدم قوم کیلئے مثال ہے ۔