Saturday, January 28, 2023

ڈاکار ریلی فرانسیسی عالمی چیمپئن سباچن لیوب نے اپنے نام کر لیا

ڈاکار ریلی فرانسیسی عالمی چیمپئن سباچن لیوب نے اپنے نام کر لیا
 لیما (92 نیوز) پیرو کے صحرا میں جاری ڈاکار ریلی کے دوسرے مرحلے میں  نو بار کے عالمی چیمپئن فرانس کے سباچن لیوب نے اپنے نام کر لیا۔ صحرا میں ریت کے اونچے ٹیلوں پر ڈرائیورز نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا۔ بائیکرز نے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ دوسرے مرحلے میں بھی ڈرائیورز ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی تگ ودو میں دکھائی دیے۔ فرانس کے سباچن لیوب  نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے  دوسرے مرحلے میں کامیابی سمیٹی۔ سباچن نے ایک منٹ اور 56 سیکنڈز کے فرق سے کامیابی حاصل کی ۔ ایونٹ میں جنوبی افریقہ کے ڈی ویلئیرز کی مجموعی برتری برقرار ہے۔ موٹر سائیکل ریس کی کیٹگری میں اسپین کے جوآن برایڈا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ 17 جنوری تک پیرو میں جاری رہے گا۔