Saturday, July 27, 2024

ڈان لیکس میں چھوٹے سرکاری ملازم کو قربانی کا بکرابنایا جائیگا : خورشید شاہ

ڈان لیکس میں چھوٹے سرکاری ملازم کو قربانی کا بکرابنایا جائیگا : خورشید شاہ
April 26, 2017
اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیشگوئی کر دی ہے کہ ڈان لیکس رپورٹ میں کوئی بڑی چیز سامنے نہیں آئے گی۔ چھوٹے سرکاری ملازم کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا۔ اپوزیشن کو گو نواز گو تحریک میں تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر کچھ نہیں ہو گا۔ جو رپورٹ آنے والی ہے سب کو پہلے سے معلوم ہے۔ چھوٹے سرکاری ملازم کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر ریاست کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا نیوزگیٹ اسکینڈل، دشمنوں کو مدد پہنچائی گئی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں امن و امان کے چوہدری نثار کے دعوے بے نقاب ہو گئے۔ اسلام آباد میں سیکورٹی پر 7 ارب روپے لگے لیکن حالت یہ ہے کہ سفارتکار تک محفوظ نہیں۔